تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اسپین کورونا وائرس سے بے حال مگر یہ قصبہ محفوظ۔ ۔۔۔ وجہ جانیے

میڈرڈ : اسپین کے ایک پہاڑی علاقے کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اسپین ان ممالک میں شامل ہے جہاں اس وبا سے ہزاروں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس وبا سے بچنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے اسپین کے ایک پہاڑی پر واقع قصبہ کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے، زہارا ڈی لا سیرا جنوبی اسپین میں اندلس کے دیہی علاقوں کے بلندی پر واقع ہے۔

اس علاقے میں جانے کیلئے 5 راستے ہیں جن میں سے چار کو بند کردیا گیا ہے، اس قصبے کو دیگر علاقوں سے منقطع کرنے کے بعد ایک داخلی سڑک پر پولیس چوکی بھی قائم کی گئی ہے، حفاظتی لباس پہنے ہوئے دو افراد بلیچ کے پانی کے ساتھ ہر وہ گاڑی دھوتے ہیں جو علاقے میں داخل ہوتی ہے۔

14مارچ کو اسپین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی موجودہ حالت میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کررہا ہے۔ اسپین میں 117،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز اور 11،000 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس کا ایک بھی مریض زہارا کے 1،400 باشندوں میں نہیں پایا گیا۔

Comments

- Advertisement -