اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ہسپانوی بادشاہ، ملکہ اور شہزادیوں کا شاہی محل میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ (22 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کا وطن واپسی پر شاہی محل پہنچنے پر ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور شہزادیوں نے خود استقبال کیا۔

فٹبال کی دنیا کی نئی حکمراں ٹیم اسپین کی جیت کا ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ وطن واپسی پر قومی ہیروز کو شاہی محل بھی مدعو کیا گیا، جہاں ہسپانوی بادشاہ فلیپ ششم نے اپنی اہلیہ ملکہ لیتیثیا اور اپنی دو بیٹیوں شہزادی لیونور اور شہزادی صوفیہ کے ہمراہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز کا استقبال کیا۔

شاہی محل میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

Todos saludando cordialmente al rey de España y Lamine Yamal al final tratandolo como si fuese un colega😭 pic.twitter.com/Sv6xev8m9m

اس موقع پر جب لامین یامال کی باری آئی تو بادشاہ رک گئے، مسکراتے ہوئے اس سے بات چیت کی اور پھر اسے گلے لگا لیا۔

لامين يامال ملك إسبانيا

تقریب میں شاہ فلیپ ششم کی لامین یمل سے لگاوٹ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ بھی اسٹار فٹبالر کے مداح بن چکے ہیں۔

’’لامین یمال‘‘ کا نام ’’لامین یمال‘‘ ہی کیوں رکھا گیا؟ اسٹار فٹبالر کی زندگی سے جڑے کچھ اوجھل حقائق جانیں!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں