تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

پنامہ پیپرز: اسپین کے وزیرصںعت بھی اپنے عہدے سے مستعفی

میڈرڈ: پنامہ انکشافات کےبعد دنیا بھرمیں تحقیقات اوراستعفوں کی لہر جاری ہے، پنامہ لیکس میں نام آنے پرہسپانوی وزیر صنعت بھی مستعفیٰ ہوگئے۔

پاناما لیکس کاہنگامہ روز بروز زور پکڑتاجارہاہے، انکشافات کی روشنی میں بھارت، سوئیڈن، فرانس، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سمیت بہت سےملکوں میں تحقیقات اوراستعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنامہ پیپرز کے انکشافات سامنے آنے پراستعفیٰ دینے والوں میں ہسپانوی وزیر صنعت ہوژے مینول سوریا کا نام بھی شامل ہوگیا۔

میڈیاکے مطابق اسپین کے وزیر صنعت ہوژے مینول سوریا یوکے لائز نامی آف شور کمپنی کے مالک ہیں، ہوژے نے تمام الزامات کو ردکردیا۔

اس سے قبل آئس لینڈ کے وزیراعظم پنامہ لیکس میں نام آنے پراستفعیٰ دے چکے ہیں۔ اسی طرح یوکرائن کےوزیراعظم بھی استعفیٰ دے کرگھر چلے گئے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ صرف حکومتی عہدیدار نہیں بڑے بڑے مالیاتی اداروں میں بھی استعفے سامنے آئے ہیں۔ ان بینکوں میں اے بی این ایمرو اور آسٹریا کے مرکزی بینک کے حکام شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -