منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

برازیل کے مشہور فٹبالر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: ہسپانوی پولیس نے برازیل کے مشہور فٹبالر دانی الویس کو خاتون کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہسپانوی پولیس نے دانی الویس کو جنسی ہراسانی کے الزام میں پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیا۔

39 سالہ دانی الویس نے الزام کی تردید کر دی تاہم انہیں آج ہی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پیشی کے بعد انہیں حراست میں رکھا جائے گا یا نہیں۔

دانی الویس

متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ سال 30 دسمبر کی شام فٹبالر نے بارسلونا نائٹ کلب میں مجھے جنسی ہراساں کیا، میں نے کلب کے سکیورٹی اسٹاف کو اس سے آگاہ کیا۔

خاتون کی شکایت پر سکیورٹی اسٹاف نے پولیس کو طلب کرلیا۔ حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ سے بیان لیا جبکہ خاتون نے 2 جنوری کو جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف باضابطہ پولیس کو درخواست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں