اسپین: ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے پر پولیس کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق Allahu akbar
The news is by your side.

Advertisement

اسپین: ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے پر پولیس کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

میڈرڈ: اسپین کی پولیس نے نامعلوم غیر مسلح فرانسیسی شخص کو ہفتے کے دن فرانس کی سرحد کے قریب فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کہ ڈیوٹی پر مامور افسر نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند ہونے کے بعد فرانسیسی شخص کو مسلح سمجھ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مراکشی شخص ایک خاتون کے ساتھ فرانس کی رجسٹرڈ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ہفتے کی صبح ملک کے شمالی علاقے میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ کے دوران مذکورہ شخص گاڑی میں عجیب و غریب حرکات کررہا تھا پولیس اس مشتبہ عمل کو دیکھتے ہوئے الرٹ ہوگئی تھی۔

پولیس نے مقتول کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا تو وہ ہاتھوں میں کوئی چیز لے کر نکلا اور پولیس موبائل کی طرف بڑھنے لگا۔

کاٹالائین پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے پولیس موبائل کے قریب آتے ہی ’اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا جس کے بعد اہلکار نے اُسے رکنے کا حکم دیا مگر اُس نے نہیں سنا اور پیش قدمی جاری رکھی جس کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول ذہنی مریض تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں