The news is by your side.

Advertisement

عام آدمی کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دکھانے کیلیے گیلری کا افتتاح

اسلام آباد : عام آدمی کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دکھانے کے لیےگیلری اور استقبالیہ کا افتتاح ہوگیا ، قومی شناختی کارڈ کو نادرا کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد پاس جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں عام آدمی کو اجلاس کی کارروائی دیکھانے کے لیے گیلری اور استقبالیہ کا افتتاح کردیا۔

قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے مطابق عام آدمی کی گیلری پاس نادرہ کے جاری کردہ کمپیوٹرئزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو جاری کیے جائیں گے۔ عام آدمی گیلری پاس ناقابل انتقال ہے، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔

عام آدمی کا پارلیمنٹ ہاوس میں داخلہ براستہ گیٹ نمبر5 سے ہوگا، کسی بھی قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔

مہمانوں کو عمارت ،گیلریوں میں موبائل فون ،پیجز ، ٹیپ رکاڈر اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات ، اسلحہ ، چھتریاں، کیمرے ، چھڑیاں، دستی ہنڈ بیگ ، اٹیچی کیس اور کتب وغیر ہ لے جانے کی اجازت نہیں گیلریوں میں تمباکو نوشی ، تالیاں بجانا اور نعرے بازی کرنا ممنوع ہو گی۔

مہمانوں کا عمارت میں عام آدمی گیلری کے علاوہ کسی دیگر مقامات پر جانا منع ہے، مکمل کوائف کی عدم فراہمی کی صورت میں پاس کے اجراء کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک شہریوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو منتخب نمایندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہوگی، یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود آیا، اس میں رسائی عوام کا حق ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں