تازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کا سود کے خلاف علما سے مشاورت کا اعلان

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سود کے خلاف جید علما کرام کے ساتھ مشاورت کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ سودی نظام کےخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحیٰ کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے فوراً بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ ہم اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرلیں تو ملک خود بہ خود ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سودی نظام نے معیشت تباہ کردی ،خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، سینیٹر سراج الحق

جماعت اسلامی کے  امیر سراج الحق بھی کہہ چکے ہیں کہ سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی، جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب تک سودی قرضوں کی معیشت کا خاتمہ نہیں ہوتا ترقی اور خوشحالی نہیں آئے گی۔

Comments

- Advertisement -