The news is by your side.

Advertisement

بھارت کا ظالمانہ اقدام کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت کا ظالمانہ اقدام کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملائیشین ہم منصب عارف بن محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسد قیصر نے بھارتی اقدام اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے، 370 کا خاتمہ کشمیریوں سے فراڈ اور دھوکا ہے، مقبوضہ وادی کے عوام بھارت کے ظالمانہ فعل پر سراپا احتجاج ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا گیا، گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام مواصلاتی رابطے مکمل طور پر بند ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط

دوسری جانب ملائیشین اسپیکرعارف بن محمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ملائیشین اسپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے، یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

ملائیشین اسپیکر عارف بن محمد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں