site
stats
پاکستان

آئین میں ڈپٹی وزیرِ اعظم کی کوئی گنجائش نہیں،ایاز صادق

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ ملک میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے قابل مذمت
اورخودمختاری کےمنافی ہیں،ڈرون حملوں کی اجازت کسی ملک کونہیں دی جاسکتی۔

انھوں نے سوال کیا کہ اگرامریکہ پرہم ڈرون حملہ کریں تواس کاکیا ردعمل ہوگا؟ قومی خودمختاری ہر چیز سے مقدم ہے،اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔

اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے سرتاج عزیزسے کہا کہ ڈرون حملوں پر دفاع اورخارجہ کمیٹی کے اجلاس طلب کریں،اور قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کو اس معاملے پر مکمل بریفنگ دیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں نائب وزیر اعظم کی تقرری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آئین میں ڈپٹی وزیرِ اعظم کی کوئی گنجائش نہیں،ملکی امور کو وزیر اعظمی ہدایات کی روشنی میں چلایا جارہا ہے۔

ایک سول کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’’ٹی او آرز‘‘ کو ذاتی انا کامسئلہ بنادیا گیا ہے،جس سے معاملہ طول پکڑ رہا ہے،انھوں نے وضاحت کی کہ آف شورکمپنیوں سمیت تمام معاملات پرقانون سازی ہونی چاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top