تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی طلب

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو 6 جون کو طلب کرلیا ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں، جس میں ان سے اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ  استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا، اسپیکر قومی اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی ارکان سے ملاقات کرینگے، اور ہر رکن اسمبلی کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 120 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دے دیے تھے، جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

بعد ازاں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قوانین کے مطابق منظور نہیں ہوئے، استعفیٰ دینے والے ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔

Comments

- Advertisement -