تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا ہے اور تینوں افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اسٹاف کو معطل کردیا ہے۔

ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکرنےاختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دو اسسٹنٹ آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرمحمد شاہد، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم بٹ اور اسٹاف آفیسر محمد امان خالد وائیں شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے معطل تینوں افسران کیخلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخابات کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے دونوں آئینی عہدے ایک دوسرے کے بالمقابل آگئے ہیں اور دونوں کے درمیان کئی تنازعات جنم لے چکے ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ مجھے پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا تھا، کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں؟

مزید پڑھیں: پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران مجھے چھٹی پر جانے کا کہا: دوست مزاری

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی نے صوبے میں آئینی بحران پیدا کیا ہے، کوئی کمزور نہ سمجھے، میں بھی قبیلے کا سردار ہوں، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

Comments

- Advertisement -