اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

علاقائی فضائی آپریشن کی بحالی سے قبل ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: علاقائی فضائی آپریشن کی بحالی سے قبل تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کی مکمل طبی جانچ کے لئے جدید خود کار تھرمل اسکینر نصب کر نے کا سلسلہ برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک ڈیپارچر اور آرائیول لاونچ میں اسکینر نصب ہو ں گے، اندرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کی جدید خود کار تھرمل اسکینر کے ذریعے جانچ ہو گی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید خود کار تھرمل اسکینر تنصیب کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ جدید خود کار تھر مل اسکینر نصب کئے جائیں گے جب کہ 2جدید اسکینر ڈومیسٹک ڈیپارچر لاونچ اور 2 عدد علاقائی آمد لاونچ میں نصب کی جاچکے ہیں اور باقی اسکینر مختلف جگہوں پر نصب کئے جارہے ہیں۔

ائیر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر تمام ملازمین کی جدید خود کار تھر مل اسکینر سے جانچ کی جا ئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی جدید خود کار تھرمل اسکینر نصب کر نے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم خصوصی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں