تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لیگی ارکان اسمبلی سے متعلق معاون خصوصی کا بڑا دعویٰ

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی ارکان اسمبلی شاہی خاندان کے رویے سےنالاں ہیں، یہ ہم نے طے کرنا ہے کہ انکی تقریب رونمائی کب کرانی ہے، کیونکہ شاہی خاندان کیساتھ چلنےکے انداز کچھ اور عوامی انداز اور ہیں۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں راج کماری کی خود نمائی کی ریلی تھی، راج کماری کی ریلی میں کہیں بھی ایس او پیز فالو نہیں کیا گیا، کل راج کماری کی کنیزوں نے جو بدتمیزی کی اس کا جواب دینا ضروری نہیں۔Imageمیڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں، جو گرج سنائی دے رہی ہے وہ ذات سےجڑا ٹارگٹڈ ایجنڈا ہے، واضح کردو کہ حکومت اطلاعات پر نہیں حقائق پر چلتی ہے، یہ افراد کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہے ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں سے کھیل کر سیاست کا نشہ پورا کرناچاہتےہیں، یہ مینار پاکستان میں پانی چھوڑ کر عوام کو دلدل میں پھنسائیں گے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئےگا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان یقین ہوگیا ہےکہ پارلیمنٹ کا گیٹ ان پر لائف ٹائم بند ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا انکی چیخیں نکالوں گا، عمران خان کی ذات پر انگلی اٹھائیں گے تو عوام ان کی انگلی جمہوری انداز میں ملیامیٹ کرینگے اب کسی ادار ے کو بھی ان کی جھوٹی دھمکیوں ، ڈرامے سے غرض نہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کابینہ نے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، ٹیچرز کی تعیناتی مقامی سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس کے لئے پسماندہ علاقوں میں مقامی افراد کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا جائیگا، کیونکہ دور دراز علاقوں میں ٹیچر نوکریاں کرنے کو تیار نہیں ہوتے تھے۔

نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں دو سو ارب روپے سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے ساتھ ہی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی، اس کے علاوہ کابینہ نے واگزار 697زمینیں نیلام کرنے کی ہدایت دی ہے، آکشن کے ذریعے کمشنر صاحبان واگزار زمینوں کو نیلام کرینگے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ واگزار کرائی گئی زمینیں فلاح عامہ کیلئے استعمال ہوں گی، کمشنرز زمینوں کو بورڈ آف ریونیو پالیسی کے تحت نیلام کرینگے، پرائیوٹ سیکٹرز کیلئے ایس او پیز، ٹی او آرز طے کر لئےگئے ہیں۔

آر ایل این جی منصوبے کی منظوری

معاون خصوصی نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے1263میگاواٹ آرایل این جی منصوبےکی منظوری دے دی ہے، منصوبے کیلئے حکومت پنجاب مختلف بینکوں کیساتھ معاہدے کرے گی، منصوبے پر 100ارب روپے کیلئے سرمایہ کاری ہوگی۔

فردوس عاشق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پنجاب کابینہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پر جرمانہ معاف کرنے کی منظوری دی ہے، اس کے علاوہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے رول میں ترامیم کی منظوری دی گئی، ساتھ ہی یونیورسٹی آف سیالکوٹ اورفیصل آباد کےوائس چانسلر کی منظوری دی گئی، کوئی بھی خواتین ہاسٹل بنائے گا، اس کی مانیٹرنگ پالیسی بھی بنائی جائےگئی۔

صوبائی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بارش سے متاثرہ پنجاب کے بیس اضلاع میں 10کروڑ 90لاکھ روپےتقسیم کئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -