The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پشاور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر وزیر صحت کے پی تیمور ظفر جھگڑا، کامران بنگش اور چیف سیکریٹری کے پی کاظم نیاز بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، پولیو کا خاتمہ ہمارا امذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، انسدادپولیو مہم کے دوران والدین بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہم ان کو مفلوج ہوتا نہیں دیکھ سکتے دنیا کے دیگر ممالک نے پولیو کا کامیابی سے خاتمہ کرلیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، پولیو کی وجہ سے عالمی برادری میں وطن عزیز کا وقار بھی متاثر ہورہا ہے۔

پنجاب اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم

مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے، پولیو کے خاتمے تک ہماری حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، پولیو کے خاتمے کے لیے سول سوسائٹی، علما، مذہبی اسکالرز اور میڈیا کردار ادا کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں