The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی خرم خان لغاری مستعفی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردارخرم خان لغاری نےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خرم لغاری نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے سےچند دن قبل استعفیٰ دیا تھا، سردارخرم لغاری اپنےحلقےمیں کام نہ ہونےکی وجہ سےناراض تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقررکیا گیا تھا تاہم ایک روزبعد ہی خرم لغاری نے پرائس کنڑول کے نمائندےکا عہدہ بھی چھوڑدیا۔

سردار خرم لغاری نے کہا کہ حلقے میں مصروفیت کی وجہ سےعہدے نہیں سنبھال سکتا،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا شکوہ تھا کہ بیورو کریسی فون سننےکی روادارنہیں تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں