site
stats
پاکستان

آئین شکنی کیس: پرویز مشرف بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں پرویزمشرف کوبیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا۔

آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدرکو بیان کے لئے 31 مارچ کو طلب کرلیا۔

سماعت شروع ہوئی تو وکیل استغا ثہ اکرم شیخ نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں کسی کو شاملِ تفتیش کرنے یا نہ کرنے کا اختیاروفاق کو حاصل ہے اوراس حوالے سے سپریم کورٹ کا واضح حکم موجود ہے۔

عدالت نےاستفسارکیا کہ ’’کیا سابق صدر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے‘‘، جس پروکیل استغاثہ نے کہا کہ ’’پرویزمشرف کو استثنیٰ حاصل نہیں جب چاہیں بلاسکتے ہیں۔

وکیلِ صفائی نے پرویزمشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تاہم عدالت نے رپورٹ نظرِاندازکرکے سابق صدرکوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top