The news is by your side.

Advertisement

قطری شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پرواز

پاکستان میں موجود قطری شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی پرواز کی کراچی آمدورفت کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔

قطر ائیرویز کا خصوصی طیارہ 30 دسمبر کو کراچی پہنچنے کے بعد اسی روز دوحا روانہ ہو گا۔خصوصی پرواز کے ذریعے قطری شہری اور کارگو دوحا روانہ ہوں گے۔

اجازت نامے کے تحت ائیربس 320 طیارےکے عملے کے لیے کورونا ایس او پییز پر عملدرآمد کرنا لازم ہو گا۔

قطر ائیرویز نے اس سے قبل فصیل آباد سے دوحا کیلئے دو خصوصی پروازوں کی اجازت طلب کی تھی اور اب نئی درخواست میں کراچی سے دوحہ کیلئے 30 دسمبر کو پرواز کی اجازت طلب کی گئی۔

نئی درخواست پر سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نےکراچی سے ایک پرواز کی آمد و رفت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں