منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کابل کیلیے خصوصی پروازوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا اعلان کر ‏دیا۔

طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دےدی۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر15اگست سےپروازیں شروع کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔ افغان ‏حکام نےخط میں پی آئی اے کو زیادہ گنجائش والےطیاروں کوبھیجنےکاکہا ہے۔

خط کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سےخراب ہوئی ہے ‏غیرمتوقع تبدیلی کےباعث سیکڑوں پاکستانی شہری کابل میں پھنسےہوئےہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے محصور طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی

خط میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کونکالنےکیلئے پی آئی اےکےخصوصی چارٹرڈطیاروں کی ضرورت ‏ہے پاکستانیوں کواندراج کررہےہیں،فہرست وزارت کےساتھ شیئرکی جائےگی۔

دوسری جانب پی آئی اے کا بوئنگ777طیارہ کابل سےاسلام آبادپہنچ گیا ہے۔ پرواز پر 329 مسافر ‏سوار ہیں۔

سول ایوی ایشن نے شہریوں کے وطن پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کر ‏دی ہے تاہم ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں