تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

خلیجی ملک میں ڈرائیورز کے لیے خصوصی اقدام

منامہ: خلیجی ملک بحرین میں ڈرائیورز کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں ڈرائیور حضرات کو خصوصی ڈرون کی مدد سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے سفر کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خصوصی مہم کے لیے ’ملٹی لنگوئل ڈرون‘ کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت ناصرف ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات دی جائیں گی بلکہ سڑکوں پر چلنے والے شہری بھی آگاہی سے مستفید ہوں گے۔

مہم کی مدد سے سڑکوں پر غلط پارکنگ سے متعلق ڈرائیورز کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ سائیکل چلانے والوں کو بھی سڑکوں پر ان کی حدود بتائی جائے گی۔ بحرین کے شعبہ ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کروناوائرس کے خلاف اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی بھی پیروی کریں۔

Comments

- Advertisement -