کراچی: شارجہ میں پھنسےہوئےپاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےسول ایوی ایشن نے ایئرعربیہ کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے سمیت سول ایوی ایشن کے خصوصی اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلے میں سی اے اے نے پاکستانیوں کو شارجہ سے واپس لانے والی ایئرعربیہ کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
سی اےاے نے ایئرعر بیہ کو کو ئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی ہے، خصوصی پرواز 17جولائی کو شارجہ سے200سے زائدہم وطنوں کو لے کر کوئٹہ پہنچےگی۔
سول ایوی ایشن کےشعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ائیرعربیہ مسافروں کو وطن پہنچانےکیلئےایس اوپی پر مکمل عملدرآمد کرے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پرائیرلائن عملےکوطیارےسےاترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ ائیرعربیہ نےسی اےاےکو خصوصی پرواز کےلئےدرخواست دی تھی۔