منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان واپسی کے معاہدے پر اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی نے مجرمان کی واپسی کے معاہدے پر برطانیہ سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے کے حوالے سے تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی کا اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے علاوہ سیکرٹری وزارت قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا اور معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائیگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری

اس معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے، معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ مجرمان کی واپسی معاہدے سےمتعلق مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں