کراچی : پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔
اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔
اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
Comments
- Advertisement -