جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سے ملاقات کی جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل ورکرز یونین کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔

ہارون اختر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت متاثرہ ملازمین کو سیورنس اور کمپنسیٹری پیکج دیا جا رہا ہے، معاہدے کے بعد ملازمین میں چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مالی تعاون فراہم کرے گی تاکہ ملازمین کو ادائیگیاں یقینی بن سکیں اس سلسلے میں اہل ملازمین کو مرحلہ وار 40فیصد، پھر30 اور 30 فیصد ادائیگیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح متاثرہ خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں