The news is by your side.

Advertisement

قومی ایئرلائن کی ہندو زائرین کیلئے خصوصی پرواز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر زائرین کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی درخواست پر خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی۔

شہر قائد سے ہندو زائرین نے کرک میں سمادھی(مندر) کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا پاکستان میں تمام مذاہب اپنی رسومات کے لیے آزاد ہیں، حکومت مذہبی سیاحت بڑھانے کے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ پی آئی اے بیرون ملک سے زیارات کے لیے بھی پروازیں چلائے۔

قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لیے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیا ہے، قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وطن اور ہم قومی ائیرلائن ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں