بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سائفر گمشدگی کی تحقیقات کیلئے خصوصی پراسیکیوٹرز ٹیم تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سائفر گمشدگی کی تحقیقات کیلئے خصوصی پراسیکیوٹرز ٹیم تعینات کردی گئی، ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹرز ٹیم تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی معاملے کی تحقیقات کے لئےخصوصی پراسیکیوٹرز ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون و انصاف نے وزارت داخلہ کی سمری پر منظوری دے دی ہے ، اسپیشل پراسیکیوٹر ٹیم میں ایڈوکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے خصوصی پراسیکیوٹرز تشکیل دینے کی سفارش تھی، سائفر گمشدگی معاملے پر ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یاد رہے حکومت نے سائفرگمشدگی کے معاملے پر خصوصی پراسیکیوٹرزٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں