The news is by your side.

Advertisement

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ایس پی راجہ ارشد کورونا کے باعث انتقال کر گئے

کراچی: اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ایس پی راجہ ارشد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، ایس ایس یو کے دو ایس پیز میں ایک ساتھ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن فورس کے طور پر متحرک ہیں ، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ایس پی راجہ محمد ارشد آج صبح کلفٹن کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ایس ایس یو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ایس ایس یو کے دو ایس پیز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں افسران کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مرحوم راجہ ارشد کے اہل خانہ کے مطابق گھر پر کورنٹائن ایس پی راجہ ارشد کی طبیعت خراب ہونے پر ان کو صبح فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق جلد مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈیوٹی دینےوالے 14افسران و اہلکار کورونا سے انتقال کرگئے، اےآروائی نیوزنےفرض کی راہ میں جاں بحق پولیس ملازمین کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق 30مئی کو ڈی آئی جی ایڈمن کے سیکریٹری کا کورونا سے انتقال ہوا جبکہ کورونا سے اب تک 2 ایس پی،ایک ڈی ایس پی ، 3 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی کا انتقال ہوا۔

کورونا سے مرنے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، 3پولیس کانسٹیبل ، 3ایسٹ، 3ساوتھ، ایک سی آئی اے اورکراچی رینج کا اہلکار ، 2 ایس ایس یو، 2ویسٹ،ایک کورٹ پولیس اور ایک سیکیورٹی 2 کا اہلکار شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں