تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امارات سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے خصوصی اقدامات

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی نے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت 2 ہفتے کے لیے ایئرپورٹس بند کرنے کا اعلان کردیا جب کہ پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق نینشل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے خدشات کے باعث تمام پروازیں بشمول کنیکٹنگ فلائٹس 2 ہفتے کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کا نفاذ 25 مارچ سے ہوگا جب کہ آئندہ چند دنوں میں فیصلے پر نظرثانی بھی کی جاسکتی ہے۔

سول ایوایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارگو اور ہنگامی نوعیت کی پروازیں فیصلے سے استثنیٰ ہوں گی، سول ایوی ایشن کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزارت صحت ہر تجاویز اور ہدایات پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب سی اےاےنے دبئی اور ابو ظہبی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانےکیلئےخصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق 150پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، خصوصی پرواز 24 مارچ کو رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آبادپہنچےگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کوبھی خصوصی طیارے سےپاکستانیوں کو لانےکی اجازت دیدی گئی ہے۔

حکومت نےدوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے72 پاکستانیوں کوبھی نکالنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی پرواز سےمنگل کو ایک بجے پاکستانیوں کو لایاجائے گا۔

Comments

- Advertisement -