جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

چاند رات اور عید الفطر کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے چاند رات اور عید الفطر کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

پلان کے مطابق 520 ٹریفک افسران اور اہلکار اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی دستے اور ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ‘اسٹوڈنٹس کیولیئرز’ بھی شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

سی ٹی او اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ون ویلنگ، ریسنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مارکیٹوں میں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں ہی گاڑیاں پارک کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں