اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

کراچی میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق افطار سے قبل 4 سے ساڑھے 6 بجے تک واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد ہو گی جب کہ فٹ پاتھ ،غیر قانونی پارکنگ، ریڑھیوں اور رکشوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے افطار کےوقت مؤثر ڈیوٹی پلان سےعوام کو بروقت گھروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں، چوراہوں، انٹرسیکشنز پر خصوصی نفری تعینات ہو گی، ایس ایس پیز فیلڈ میں اور ڈی ایس پیز کنٹرول روم سے نگرانی کریں گے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، چنگچی کے 26ممنوعہ روٹس ،رمضان میں مارکیٹوں میں رکشوں کےداخلے پرپابندی ہوگی جب کہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کے وہیل کو زنجیر لگائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ای چالان جاری کرنے کے بعد موٹرسائیکل سے زنجیر ہٹائی جائے گی، ایس او ،ڈی ایس پی  کوجدیدٹیبلٹس فراہم کئےجا رہے ہیں، ای چالان جاری کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں