تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انسانوں کی پکڑ سے بچنے کیلئے بکرے کی ڈرامے بازی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اگر کوئی شخص کسی حوالے سے ایکٹنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو عموماً لوگ اسے ڈرامے باز کہتے ہیں لیکن ڈرامے بازی کی یہ صفات صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ بکروں میں بھی پائی جاتی ہیں۔

ڈرامے باز بکرے کی ایک دلچسپ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ویڈیو پر خوب پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

بکرے بکریاں جب چھوٹے ہوتی ہیں تو ان کی شرارتوں کو دیکھ کر سبھی محظوظ ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے بکرے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے پکڑنے جاؤ تو وہ مردہ بن جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بکروں کے فارم میں موجود شخص ایک چنچل بکرے کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے لیکن جیسے ہی مالک نے بکرے کو پکڑا بکرا فوراً زمین پر گر گیا اور خود کو مردہ ظاہر کیا۔

پکڑ سے بچنے کےلیے نٹ کھٹ بکرے نے اتنی کمال ڈرامے بازی کا مظاہرہ کیا کہ اپنی گردن بھی ڈھیلی چھوڑ دی تاکہ انسانوں کو بکرے کے مرنے کا یقین ہوجائے۔

Comments

- Advertisement -