بھارت میں تیز رفتار گاڑی نے ماں اور بیٹی سمیت تین افراد کو کچل دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کی بنڈلہ گوڑہ جاگیر سن سٹی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں، بیٹی سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا ڈرائیور تیز رفتار کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی چہل قدمی کرنے والے افراد سے ٹکرا گئی۔
What is the fault of them. They were just on a morning walk. 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/h1FIashsAx
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) July 4, 2023
زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کے فوری بعد کار کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرارہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی ہے۔