تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسلام آباد: بارہ کہو میں تیز رفتار کار پٹرول پمپ سے ٹکرا گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار کار پیٹرول پمپ سے ٹکرا گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ سے ٹکراگئی، دلخراش حادثے کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثہ ، آئی جی اسلام آباد بال بال بچ گئے

حادثے پر دلخراش منظر یہ تھا کہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں فرحان ،فہد اورحمزہ شامل ہیں جبکہ چوتھے جاں بحق نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، گذشتہ سال اکتوبر میں بہارہ کہو میں شادی کی تقریب سے واپس جانیوالی گاڑی نمبر تیز بارش کے باعث نالے میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -