ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

تیز رفتار کار بس میں جا گھسی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بے قابو کار پارکنگ میں کھڑی بس میں جاگھسی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے جوگیشوری ایکسپریس ہائی وےپر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر بس میں جاگھسی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار 80 سے 100 کی رفتار میں تھی جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

جوگیشوری پولیس نے تیز رفتاری پر گاڑی کے ڈرائیور 23 سالہ سرویش توڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے کہنا ہے کہ حادثہ سرویش کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سرویش اپنے دوستوں کے ہمراہ ہائی وے سے گزر رہا تھا جب گاڑی اس کے کنٹرول سے باہر ہوئی اور بس کی کھڑکی توڑتے ہوئے اس سے جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا جبکہ میڈیکل کرانے کے بعد پتا چلا ہے کہ سریش نشے میں نہیں تھا، حادثے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

سرویش توڈی اور اس کے دوستوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں