The news is by your side.

کراچی میں تیزرفتار ڈمپر موت بانٹنے لگے

کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول جاتے موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطاقب کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں تیزرفتار ڈمپرموت بانٹنے لگے ، سرجانی باباموڑ کے قریب پر ڈمپرکی زد میں موٹرسائیکل آگئی، جس کے نتیجے میں 1طالبعلم جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تینوں طالبعلم بھائی ہیں، موٹرسائیکل پر 3بھائی اسکول جارہے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق و شدید زخمی ہونے والے بھائیوں کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 15سالہ اظہر ٓسے ہوئی جبکہ زخمیوں میں10سالہ عثمان اور12سالہ عمر شامل ہیں۔

ڈرائیور نے بیان میں کہا کہ بچوں نےگاڑی اوورٹیک کی اورسلپ ہوگئے، بریک لگائی لیکن ڈمپرلوڈ تھا بریک پائپ بھی پھٹ گیا، بچوں کو ڈمپر سے نکالا،گاڑیاں روکیں، مدد مانگی، میری غلطی نہیں تھی اس لیئے جائے وقوعہ سے فرار نہیں ہوا۔

خیال رہے ہیوی ٹرانسپورٹ کو شہر میں رات کے اوقات میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں