جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

برفیلی سڑک پر ایک شخص خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

الاسکا، امریکی ریاست الاسکا میں برفیلی سڑک پر ایک شخص خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں کرسمس کے روز ایک شخص خوفناک حادثے سے بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص برفیلی سڑک گاڑی خراب ہونے کے سبب نیچے اترتا ہے اور کچھ دور ہی جاتا ہے کہ دوسری جانب سے تیز رفتار بے قابو گاڑی اس کے انتہائی قریب سے گزر جاتی ہے۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کی مرمت کے لیے نیچے اترتا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی میرے انتہائی قریب سے گزر گئی، اس نے کہا کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

الاسکا کے ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے جس کے سبب مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ گاڑی آہستہ چلائیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بناسکیں۔

واضح رہے کہ مختلف امریکی ریاستوں میں برفباری کے سبب مسافروں کے لیے سفر کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں