آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اسپینسر جانسن پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی فاسٹ بولر اسپینسر جانسن کو ڈائریکٹ سائن کیا ہے اور ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ دنوں ابرار احمد، عثمان طارق، حسن نواز اور شامئل حسین کو ری ٹین کیا تھا۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
صائم ایوب اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ تھے، انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جس کے بعد وہ رواں سیزن کے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔
عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔
فرنچائز نے آسٹریلیا کے معروف بیٹر مارنس لبوشینے کو بھی براہِ راست سائن کر لیا ہے، جو آئندہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔
پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


