تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

پالتو مچھلی کی جان بچانے کے لئے ہزاروں روپے خرچ

پالتو جانوروں کی نگہداشت کے لئے مالک کیا کیا جتن کرتے ہیں؟ اس کا عملی نمونہ برطانیہ میں دیکھنے کو ملا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہری نے مچھلی کے علاج پر تین سو برطانوی پاؤنڈز خرچ کرڈالے جو تقریبا 70 ہزار پاکستانی بنتے ہیں۔

برطانوی شہری نے بلیو بیل نامی گولڈ فش کو اپنے گھر میں پال رکھا ہے،مچھلی کی عمر سترہ برس ہے، اچانک مچھلی کے منہ میں ایک لوتھڑا بنا جس کے باعث مچھلی کھانے پینے سے قاصر ہوگئی اور سست رہنے لگی، جس پر وہ اسے مچھلیوں کی بہترین سرجن کے پاس لے آیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہانا نامی سرجن نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا، ہانا نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس کا آپریشن کیا جو ایک غیرمعمولی مشکل کام تھا جس پر خطیر رقم خرچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر : خوفناک حادثے نے لوگوں کے دل دہلا دیئے

یہ ڈاکٹر ہانا کی زندگی کا دوسرا پیچیدہ ترین آپریشن بھی تھا جس میں مچھلی کو خاص کیمیکل دے کر سلایا گیا اور آپریشن کے بعد اٹھایا گیا جس میں ایک گھنٹہ لگا، آپریشن سے لوتھڑا نکالنے میں کل بیس منٹ صرف ہوئے۔

کامیاب آپریشن کے بعد مچھلی زخم پر دوا لگائی اور درد کش دوا بھی دی گئی، جس کے باعث وہ صحت یاب ہوئی، گولڈ فِش مکمل طور پرتندرست ہے اور برطانوی شہری کے ایکوریم میں خوش وخرم زندگی گزاررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -