جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دوران پرواز مسافر نے کیا کیا؟ عملے کی دوڑیں، زندگیاں بچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں دوران پرواز کئی شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والا مسافر گرفتار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ میں سوار مسافر نے بلندی پر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے طیارے میں سوار دیگر مسافروں اور عملے نے شہری پر قابو پالیا۔ ایئرلائن کی لینڈنگ کے بعد پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شخص اگر اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا تو طیارے کا توازن بگڑنے اور کسی ناخوشگوار واقعے کے امکانات تھے۔ کئی مسافروں کی زندگیاں بھی جاسکتی تھیں۔

شہری کی اس حرکت پر مسافروں اور عملے نے اسے طیارے کی لینڈنگ تک قابو میں رکھا۔ جہاز دہلی سے ویراناسی(بھارتی شہر) جارہا تھا۔ دوران پرواز مذکورہ مسافر نے بدتمیزی کی اور مغلظات بھی بکیں۔

پولیس کے مطابق مسافر نے جہاز کے اڑان بھرتے ہی بلاوجہ شور شرابا شروع کردیا تھا۔ ایمرجنسی دروازے کے پاس نشست کے باعث اس نے ایگزٹ ڈور کھونے کی ناکام کوشش کی۔ خوش قسمتی سے طیارے نے کامیاب لینڈنگ کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں