تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسپائسی کریم چیز اور کباب بنانے کی ترکیب

آپ شامی کباب تو کھاتے ہی رہتے ہوں گے۔ اس کے ساتھ مختلف چٹنیاں، ساسز اور کیچپ بھی کھاتے ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو اسپائسی کریم چیز کے ساتھ کباب کی ترکیب بتائیں گے۔

کباب ۔ اسپائسی کریم چیز بنانے کی ترکیب

:اجزا

قیمہ: آدھا کلو

انڈا: 1 عدد

کدو کش پیاز: 2 عدد

بریڈ: 3 سلائس

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

نمک: 1 چائے کا چمچ

اوریگانو: آدھا چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا: 3 کھانے کے چمچ

:سلاد کے لیے اجزا

کٹا ٹماٹر: 1 عدد

لچھوں میں کٹی پیاز: 2 عدد

کٹا پودینہ: 2 کھانے کا چمچ

لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

تیل: 2 کھانے کے چمچ

نمک: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

بریڈ: حسب ضرورت

:اسپائسی کریم چیز سوس کے اجزا

دہی: آدھا کپ

کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

بھنا اور پسا زیرہ: 1 چائے کا چمچ

ہاٹ سوس: 1 کھانے کا چمچ

تیل: 2 کھانے کے چمچ

:اسپائسی کریم چیز سوس بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں دہی، کٹی لال مرچ، بھنا اور پسا زیرہ، ہاٹ سوس، تیل اور کریم چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اسے فریج میں رکھ دیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔

:سلاد بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں کٹا ٹماٹر، لچھوں میں کٹی پیاز، کٹا پودینہ، لیموں کا رس، تیل اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔

:کباب بنانے کی ترکیب

بریڈ کی تین سلائس کو پانی میں بھگو دیں۔

اس میں قیمہ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس میں نمک، کالی مرچ، گرم مصالحہ، اوریگانو، کٹا ہرا دھنیا، انڈا اور کدوکش پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس کے چھوٹے سیخ کباب بنائیں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔

اس کے بعد اسے کوئلے کا دم دیں۔

پھر اسے سینکی ہوئی پیٹا بریڈ، انین سلاد اور اسپائسی چیز سوس کے ساتھ پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -