تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

خاتون کے کان میں ’مکڑی‘ گھس گئی

چین میں خاتون کے کان میں مکری گھس گئی جس کے نتیجے میں ان کے کان میں انفیکشن ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے ژوژو شہر میں خاتون کے کان میں مکڑی دیکھ ‏کر ڈاکٹر حیران رہ گئے، خاتون خان میں عجیب سی آوازیں آنے پر اسپتال پہنچ گئی۔

خاتون کے کان میں شدید درد ہوا تو وہ اسپتال پہنچیں، ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کان ‏میں زندہ مکڑی موجود ہے۔

ڈاکٹر کے معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کے کان میں مکڑی گھوم رہی تھی، کان میں کیمرہ لگانے کے بعد عجیب و ‏غریب رینج لینس کی طرف آیا جس سے یہ سائز میں بہت بڑا نظر آرہا تھا۔

مکڑی خاتون کے کان میں پوری رات موجود رہی، ڈاکٹر الیکٹرک اوٹو اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے مکڑی کو نکالنے میں ‏کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی چین میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا کان میں خارش کی شکایت کرنے والے شخص کا معائنہ کیا ‏گیا تو کان کے اندر زندہ مکڑی موجود تھی۔

مذکورہ شخص کے کان سے مکڑی کو نکال دیا گیا تھا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -