بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

فلم ’اسپائیڈر مین: بیونڈ دی اسپائیڈر ورس‘ کا ٹریلر آن لائن لیک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

(16 اگست 2026): مقبول اینیمیٹڈ فلمی سلسلے کی تیسری پیشکش ’اسپائیڈر مین: بیونڈ دی اسپائیڈر ورس‘ کا ٹریلر رواں ہفتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیک ہوگیا۔

’اسپائیڈر مین: بیونڈ دی اسپائیڈر ورس‘ 18 جون 2027 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانی ہے۔ فلم کے کو-رائٹر اور پروڈیوسر کرس ملر نے جمعہ کے روز ٹریلر لیک پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس چیز کا حامی نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کے اہم فیچرز لیک

واضح رہے کہ بیونڈ دی اسپائیڈر ورس حالیہ دنوں میں لیک ہونے والی واحد بڑی فلم نہیں، گزشتہ ماہ اربوں ڈالر کمانے والی بلاک بسٹر فلمیں ’دی اوڈیسی‘ اور ’اسپائیڈر مین: برینڈ نی ڈے‘ بھی سینما گھروں میں نمائش کے بعد ایکس پر لیک ہو چکی ہیں۔

اسپائیڈر مین فلمیں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال 2021 کی فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کا ٹریلر ہے جو باضابطہ طور پر ریلیز ہونے سے کئی ہفتے پہلے ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا تھا۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں