ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے نے ریلیز کے 6 دنوں میں ایک ارب ڈالر کی کمائی کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سونی اور مارول کی اس کامک بک ایڈونچر فلم میں ٹام ہالینڈ نے ہیرو کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس نے ریلیز کے صرف چھ دن بعد ہی تاریخی بزنس کرلیا ہے۔
تاریخ میں صرف 2019 کی سپر ہیرو ایپک فلم ایوینجرز: اینڈ گیم اس باکس آفس کے ہدف تک اس سے تیز پہنچی تھی جس نے اپنے افتتاحی ہفتے کے آخر میں دنیا بھر میں 1.2 ارب ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے نے ریلیز کے چار دنوں کے اندر شمالی امریکا میں 407 ملین ڈالر کمائے ہیں جو یہ ہندسہ عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی ہے۔
فلم نے 2018 کی ’بلیک پینتھر‘ نے 40 ملین ڈالر کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم میں ٹام ہالینڈ نے ایک بار پھر پیٹر پارکر کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ زینڈیا، جیکب بیٹالن، جون برنتھل، مارک رَفالو اور سیڈی سنک بھی شامل ہیں۔


