تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

مکڑی کا انتقام، چمگادڑ کیسے شکار بنا؟‌ حیران کن ویڈیو دیکھیں

اگر آپ مکڑیوں سے خوفزدہ ہیں تو فیس بک پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز آپ کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتی ہیں۔

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک مکڑی نے چمگادڑ کو شکار بنایا ہو؟ یقیناً نہیں البتہ امریکی شہر ٹیکساس میں ایک ایسا انہونا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر آپ بھی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمگادڑ مکڑی کے جال میں پھنسا ہوا ہے۔ خاتون کے مطابق مکڑی نے چمگادڑ کو آسانی کے ساتھ شکار بنا کر اس سے اپنی غذائی ضرورت بھی پوری کی۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’’جب میں صبح دفتر جارہی تھی تو گھر کے باہر مکڑی پر نظر پڑی اور جب واپس آئی تو دیکھا وہاں پر ایک چمگادڑ ہے جسے مکڑی کھا رہی ہے‘‘۔

انہوں نے بتایاکہ چمگادڑ مکڑی کے جال میں بری طرح پھنس کر مرچکا تھا۔ ’’میرے لیے یہ حیران کن اس لیے تھا کہ کیونکہ جال ایک پھونک سے ٹوٹ سکتا ہے، مگر یہاں تو منظر کچھ اور ہی تھا‘‘۔

https://www.facebook.com/annette.guajardo/videos/2088228094622246/

Comments

- Advertisement -