چمن : پاک فوج کی اسپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اسپن بولدک چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے کی گئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی میں کئی پوسٹیں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد افغان طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے ، پاک فوج کی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست بھی کر دی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان کی سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی من گھڑت ویڈیوز اور جھوٹی خبریں بے بنیاد ہیں، پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں پر قبضے کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید پڑھیں : اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے حملے ناکام ، 15 سے 20 طالبان ہلاک
ذرائع کے مطابق پاک افواج کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور آئندہ کسی بھی حملے کا جواب توقع سے زیادہ شدید ہوگا۔
خیال رہے پاک افواج نے اسپن بولدک چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارٹرز اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ کارروائی میں کئی پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ دشمن کے ٹینکس بمعہ عملہ بھی تباہ کیے گئے۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


