منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس آفیسر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس آفیسر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات اسپیشل پولیس آفیسرکی ہلاکت ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہوئی، وہ ضلع رمبان جموں سری نگر ہائی وے سے گزر رہا تھا تو اسی دوران تیز رفتار ٹکر کی زد میں آگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے آفیسر کی عمر 35 سال تھی جس کی شناخت پرویز احمد ملک کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پرویز احمد ہائی وے پر سڑک کے کونے میں گاڑی چلا رہا تھا کہ اسی دوران بنہیال کے ضلع شابان باس کے پاس پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے اُس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے ہریانہ سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹرک ضبط کرلیا گیا، جبکہ پولیس آفیسر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز احمد کے سوگواران میں اہلیہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں