لاہور: حکومت پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ عمران خان کابیان سستی شہرت حاصل کرنے کے لیےکی گئی کوشش ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کےترجمان ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سوال کیاکہ کہ خا ن صاحب یہ بتائیں کہ انہوں نے کبھی ایک اننگز بھی مفت کھیلی ہے؟۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق عمران خان کا بیان حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کےمترادف ہے۔انہوں نےکہاکہ انکلوژر کے نام کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھے جاتے ہیں اگر ہرکھلاڑی یہ اعلان کردے تو عوام کہاں جائیں گے۔
مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژرکا ٹکٹ مفت کر دیا جائے،عمران خان
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے حکومت سے اپنے نام پر انکلوژر کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پالگل پن قرار دیا تھا۔