ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی دنیش کمار نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کو محسن کش قرار دے دیا ہے۔
ترجمان بی اے پی نے دنیش کمار نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس جس پی ڈی ایم کی ہم نے حمایت کی وہی اب ہمارے پیچھے پڑے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے اور اس کے ایجنڈے میں حکومت چھوڑنا شامل ہے۔
دنیش کمار نے کہا کہ اگر پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حکومت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو ہم تاخیر نہیں کریں گے۔ اگر بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم این ایز نہ ہوتے تو ان کی حکومت نہ بنتی۔ افسوس ہے کہ ہم نے جس حکومت کو سہارا دیا اب وہی محسن کشی کر رہی ہے۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان پارٹیوں کو آزمایا لیکن کسی نے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے۔ وزیراعظم کی تواپنی پارٹی داؤ پر لگی ہوئی ہے، اس لیے انکی توجہ اس طرف آتی ہی نہیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے مزید کہا کہ پوری سچائی اور ایمانداری سے کہتا ہوں کہ رجیم چینج میں وہ نیوٹرل تھے۔ ہمیں نہ عمران خان کا ساتھ دینے کا کہا گیا اور نہ ہی پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا یہ ہماری پارٹی کا اپنا فیصلہ تھا۔
ترجمان باپ سینیٹر دھنیش کمار اتحادی حکومت پر برس پڑے۔PDM کو محسن کش قرار دے دیا۔اب افسوس ہوتا ہے جس PDM کو سہارا دیا وہی ہماری پارٹی کے پیچھے پڑگئے۔یہ محسن کشی ہےہمارے 4ایم این ایز نہ ہوتے انکی حکومت نہ بنتی۔پارٹی اجلاس بلایا ہے اگر حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوا تو تاخیر نہیں کریں گے pic.twitter.com/0BHX2GOicx
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) February 6, 2023
ترجمان بی اے پی نے کہا کہ مجھے ابھی الیکشن ہوتے نظرنہیں آ رہے ہیں۔ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہی ہوں گے۔ ملک کے موجودہ معاشی حالات بار بار انتخابات کے متحمل نہیں ہوسکتے اور یہی نکتہ آگے جا کر کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کے التوا کا باعث بنے گا۔