The news is by your side.

’عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے‘

پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے اور یہ تھوک ان کے منہ پر گر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے اور میں مر بھی جاؤں تو میری لاش قبر سے نکال کر لٹکا دینا۔ یعنی انہیں اتنا اعتماد ہے کہ اس ملک کا نظام ان پر کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔ اس ملک پر عالمی بنارسی ٹھگوں کا قبضہ ہے۔

مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نمائندہ دنیا کا موسٹ وانٹڈ جرائم پیشہ بندہ ہے۔ عمر فاروق ظہور فراڈیا ہے جو والدین کے نام بدل کر بیٹیوں کو بیرون ملک لے گیا۔ کیا عمر فاروق ظہور بتائے گا کہ عمران خان نے گھڑی کیسے اور کسے بیچی؟ آپ کا بیانیہ پٹ چکا ہے آپ تباہ وبرباد ہو چکے ہیں۔ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو آپ کسی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتے؟

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارا حقیقی آزادی لانگ مارچ ذاتی نہیں بلکہ عوام کے مفادات کے لیے ہے۔ عوام کے لیے نکالے جانے والے مارچ میں عمران خان نے گولیاں کھائیں۔ سازشیں خود دم توڑ جائیں گی کیونکہ عوام خود عمران خان کا دفاع کر رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ کے شرکا دیکھیں اور چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں