بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

افغانستان کو دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی دوبارہ محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی دوبارہ محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، صدر بائیڈن بھی واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمارے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے طالبان سےملاقات کی ہے جس میں انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو افغان سر زمین استعمال نہیں کرنے دینگے اور طالبان کو دنیا کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں