منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پی سی بی کےحکام مجھ سےڈبل وکٹ میں مقابلہ کرلیں، وزیرکھیل سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے نوجوان وزیرِ کھیل محمد بخش مہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ آفیشلز کو ڈبل وکٹ کرکٹ میچ کھیلنے کا چیلینج دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی سی بی صرف لاہور اور اسلام آباد کے درمیان رہ گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں اِن کا کام نظر نہیں آتا۔


 اسی سے متعلق : سندھ کے وزیرکھیل نے پنجاب کے وزراء کو 50 پش اپ لگانے کا چیلینج دے دیا


سندھ کے وزیر کھیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کر رہا ہے، سندھ کے میدان سُونے ہیں جب کہ سارے بڑے ایونٹس سندھ سے باہر کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں پھر بھی پی سی بی سندھ کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کے صرف دو تین بڑے شہروں سے ہی ٹیم منتخب کر لیتی ہے۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر برائے کھیل محمد بخش مہر نے پی سی بی حکام کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی بھی آفیشل کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو مجھ سے ڈبل وکٹ میچ کھیل کر دیکھ لے،میں مقابلے کے لیے تیار ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ کے نوجوان صوبائی وزیر برائے کھیل محمد بخش مہر نے پنجاب کے وزراء کو پش اپ کا چیلینج بھی دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں